تازہ ترین

رحیم یارخان(أن لائن)ڈائریکٹ کنڈیاں لگاکربجلی کی چوری کرنے والے نمبردار نے ساتھیوں کی مددسے میپکو ٹیم کے اہلکاروں کویرغمال بنالیا’ گھنٹوں حبس بے جا میں رکھ کر تشدد’ موبائل فون چھین لئے’ بجلی چوری کی بنائی گئی ویڈیو ڈیلیٹ کردی’ زبردستی معافی ’بیانات ریکارڈ کرلئے منت سماجت پر رہائی دی’ پولیس نے ایس ڈی اومیپکو کے تحریری مراسلے پرنمبردارسمیت ساتھیوں کے خلاف سنگین دفعات کامقدمہ درج کرلیا.

 ایس ڈی اومیپکو میانوالی قریشیاں محمدراشدندیم نے پولیس کوارسال کییے جانے والے اپنے مراسلہ میں بیان کیاکہ میپکو ڈویژن خانپورکی ٹیم معمول کی چیکنگ پرچک64این پی پہنچی جہاں لائن مین ملک قیصراور جوادحسین ’اللہ رازی نے چیکنگ کے دوران ٹرانسفارمرسے ڈائریکٹرکنڈیاں لگاکربجلی کی چوری کی بھاری کھپت پکڑ لی جس سے زرعی ٹیوب ویل چلایاجارہاتھاتصاویر اورویڈیوبنالی کہ اسی دوران نمبردار محمداشرف اپنے ساتھیوں محمداکرم’ مرزاجٹ’ شاہداشرف’ تین کس نامعلوم کے ہمراہ موقع پرآگیا جس نے بجلی چوری کی ویڈیوبنانے اورکنکشن منقطع کرنے پر میپکواہلکاروں کو تشدد کانشانہ بناتے ہوئے یرغمال بناکراپنے ڈیرہ کی بیٹھک میں بندکردیاجہاں ملازمین کے پاس موجود موبائل فون چھین لئے اوربجلی چوری کی ویڈیوڈیلیٹ کردی’ اسی دوران ملزمان زبردستی معافی نامے کے بیانات بھی ریکارڈ کرتے رہے ملزمان نے بجلی چوری کی مد میں میپکو کو 5 لاکھ25ہزارسے زائدمالیت کانقصان پہچایا’ یرغمال اہلکاروں کوگھنٹوں منت سماجت کے بعد رہائی دی’ پولیس نے ایس ڈی اومیپکوکے تحریری مراسلہ پر مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

Leave A Comment

Advertisement