تازہ ترین

لاہور پولیس نے ٹریفک قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث افراد کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب مختلف سنگین خلاف ورزیوں پر محض چالان کے بجائے باقاعدہ ایف آئی آرز (پرچے) درج کیے جائیں گے۔

سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی کے مطابق غیر قانونی طور پر پولیس فلیشر لائٹس، نیلی بتی اور گرین نمبر پلیٹس لگانے والوں کے خلاف چالان کی بجائے مقدمہ درج ہوگا۔ اس کے علاوہ ون وے کی خلاف ورزی کرنے، نمبر پلیٹ چھپانے، اس میں ردوبدل کرنے یا شناخت چھپانے پر بھی ایف آئی آر درج کی جائے گی۔سڑکیں بلاک کرنے، تیز رفتاری، خطرناک زگ زیگ ڈرائیونگ، ڈرفٹنگ اور غفلت و لاپرواہی سے گاڑی چلانے والوں کے خلاف بھی چالان نہیں بلکہ پرچے درج ہوں گے۔

سی ٹی او لاہور نے واضح کیا کہ انسانی جانوں کو خطرے میں ڈالنے والی اور ہلڑ بازی پر مبنی ڈرائیونگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جا رہی ہے اور ایسے تمام عناصر کو باقاعدہ قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Leave A Comment

Advertisement