لاہور بوسیدہ مکان کی چھت گر گئی، خاتون جاں بحق
اندرون بھاٹی گیٹ میں بوسیدہ مکان کی چھت گر گئی۔چھت کے ملبے تلے دب کر ایک خاتون جاں بحق ہوگئی ۔ریسکیو حکام کے مطابق خاتون کی شناخت 35سالہ نازیہ بی بی کے نام سے ہوئی۔ جاں بحق خاتون کی لاش کو نزدیکی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
سیف سٹی ڈرون ٹیم موقع پر موجود، ریسکیو آپریشن میں مسلسل معاونت جاری ہے ۔ سیف سٹی ڈرونز کی مدد سے متاثرہ مکان اور اطراف کی فضائی نگرانی جاری ہے ۔ ڈرون کی لائیو فوٹیج کی مدد سے ریسکیو ٹیموں کو معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔کنٹرول روم سے آپریشن کی مانیٹرنگ اور کوآرڈینیشن جاری ہے
Leave A Comment