اوکاڑہ: پٹرول نکالتے سگریٹ پینے سے آگ بھڑک اٹھی، ایک شخص بری طرح جھلس گیا
اوکاڑہ( وحید انصاری) اٹاری گاؤں میں موٹر سائیکل سے پٹرول نکالتے ہوئے سگریٹ پینے کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں 45 سالہ سکندر حیات ولد رفیق جھلس کر زخمی ہوگیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کے لیے آر ایچ سی منڈی منتقل کردیا۔