بھارت: یو پی میں تیز رفتار ٹرک کی اسکول بس کو ٹکر، 4 بچے ہلاک
بھارتی ریاست یوپی میں تیز رفتار ٹرک نے اسکول بس کو ٹکر مار دی، حادثے میں 4 بچے ہلاک ہو گئے۔ حادثہ بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع قنوج میں لکھنؤ آگرہ ایکسپریس وے پر پیش آیا۔
ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ حادثے میں 35 افراد زخمی ہوئے ہیں بیشتر کو تِروہ میڈیکل کالج منتقل کر دیا گیا ہے۔حادثے میں زخمی ہونے والے اسکول کے پرنسپل اور 1 بچے کی حالت تشویش ناک ہے جنہیں کانپور منتقل کیا جا رہا ہے۔