مانگا منڈی : ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر، 19 سالہ نوجوان جاں بحق
لاہور کے علاقے مانگا منڈی میں ٹریکٹر ٹرالی اور موٹرسائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا ہے۔ہلاک ہونے والے شخص کی شاخت فیضان کے نام سے ہوئی ہے جس کی عمر 19 سال تھی۔حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں کی گئیں، تاہم نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔