تازہ ترین

نواحی گاؤں گشکوریاں راج پتن، اکبر روڈ کے قریب دو بچھڑے اچانک 40 فٹ گہرے کنویں میں گر گئے۔ واقعے سے بچھڑوں کا مالک سخت پریشان ہو گیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اوکاڑہ کی امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔ریسکیو اہلکاروں نے پیشہ ورانہ مہارت اور حفاظتی آلات کی مدد سے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دونوں بچھڑوں کو بحفاظت گہرے کنویں سے باہر نکال لیا۔ کامیاب آپریشن کے بعد دونوں بچھڑے ان کے مالک کے حوالے کر دیے گئے۔ 

Leave A Comment

Advertisement