رحیم یارخان:ماہ اگست کے دوران روڈ ٹریفک حادثات کی تفصیلات
ضلع رحیم یارخان میں ماہ اگست کے دوران روڈ ٹریفک حادثات کے دوران 1,094 ٹریفک حادثات کے دوران1,240 افراد متاثرہوئے، جن میں *940 مرد اور 300 خواتین شامل تھیں۔ متاثرین میں 82 پیدل چلنے والے، 417 مسافر، 741 ڈرائیور جبکہ 88 کم عمر ڈرائیور شامل تھے۔ حادثات میں شامل گاڑیوں میں1,303 موٹر سائیکلیں، 83 کاریں، 15 ٹرک، 31 رکشے، 94 موٹر سائیکل رکشے، 6 بسیں، 8 وینز، 19 ٹریکٹر ٹرالیاں اور 79 دیگر گاڑیاں شامل تھیں۔ عمر کے اعتبار سے متاثرین میں 1 سے 10 سال کے 54، 11 سے 20 سال کے 271، 21 سے 30 سال کے 311، 31 سے 40 سال کے 240، 41 سے 50 سال کے 170، 51 سے 60 سال کے 132 اور 60 سال سے زائد عمر کے 62 افراد شامل تھے۔ ریسکیو 1122 کی ماہ اگست کی رپورٹ کے مطابق مختلف حادثات کے دوران5 افراد جاں بحق، 448 زخمی ہوے۔ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑی وجوہات میں 668 کیسز میں لاپرواہی، 165 میں تیز رفتاری، کی وجہ تھی
مریض منتقلی رپورٹ کے مطابق ضلع بھر میں مجموعی طور پر 1,077 مریضوں کو ایک طبی مرکز سے دوسرے مرکز منتقل کیا گیا۔ ان میں تحصیل رحیم یارخان سے 50، صادق آباد سے 469، خانپور سے 382 اور لیاقت پور سے 176 مریض شامل تھے، جبکہ106 مریضوں کو مزید بہتر طبی علاج کے لیے ضلع رحیم یارخان سے باہر منتقل کیا گیا۔
ریسکیو 1122 کی ماہانہ رپورٹ اس امر کی عکاس ہے کہ ضلع رحیم یارخان میں ایمرجنسی سروسز عوام کو بروقت طبی امداد، ریسکیو اور ہسپتال منتقلی کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے مسلسل متحرک ہیں۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ ٹریفک قوانین کی پابندی، رفتار میں احتیاط، موٹر سائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ کے استعمال اور ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کے استعمال سے گریز کو یقینی بنائیں تاکہ قیمتی انسانی جانوں کو حادثات سے محفوظ بنایا جا سکے۔