اوکاڑہ : نامعلوم گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر، خاتون جاں بحق، بیٹا اور بیٹی شدید زخمی
.حویلی لکھا ہیڈ سلیمانکی روڈ پر گدڑ کی پلی کے قریب نامعلوم گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار 55 سالہ خاتون نزیراں بی بی جاں بحق جبکہ اس کا بیٹا محمد افضل اور بیٹی روبینہ بی بی شدید زخمی ہوگئے۔ حادثے کے بعد نامعلوم گاڑی کا ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہوگیا۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ کی جانب روانہ کردی گئیں، تاہم مقامی افراد نے ریسکیو ٹیموں کے پہنچنے سے قبل اپنی مدد آپ کے تحت جاں بحق خاتون کی نعش اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال حویلی لکھا منتقل کردیا۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کرتے ہوئے نامعلوم گاڑی اور اس کے ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے۔