اوکاڑہ: بے نظیر روڈ پر دو موٹر سائیکلوں میں تصادم. 4 افراد شدید زخمی
بے نظیر روڈ پر دو موٹر سائیکلوں میں تصادم. 4 افراد شدید زخمی ہو گئے. ریسکیو ذرائع کے مطابق بے نظیر روڈ علی رضا ہوٹل کے قریب دو موٹر سائیکلوں میں تصادم ہو گیا.جس کے نتیجے میں موٹر سائیکلوں پر سوار 4 افراد 27سالہ شکیل .50 سالہ اعظم . 45 سالہ عبدالستار . اور 15 سالہ ذوالقرنین شدیدزخمی ہو گئے، حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کی امدادی ٹیمیں فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئیں ، زخمیوں کو فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال منتقل کر دیا گیا.