تازہ ترین

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی زیر زمین گہرائی 224 کلو میٹر، مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

 گزشتہ روز بھی سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.3 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی زیرِ زمین گہرائی 104 کلومیٹر تھی۔

 

Leave A Comment

Advertisement