نوابشاہ: نجی بینک میں خوفناک آتشزدگی، ریکارڈ اور اے ٹی ایم جل کر خاکستر
نواب شاہ میں تحصیل سکرنڈ میں رات گئے ایک نجی بینک میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں بینک میں موجود قیمتی سامان، اہم ریکارڈ اور اے ٹی ایم مشین جل کر خاکستر ہوگئے۔اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ اور ریسکیو عملہ موقع پر پہنچ گیا اور آگ پر قابو پانے کی کارروائی شروع کردی،رات کے پہر لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے بینک کے بیشتر حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس سے بھاری مالی نقصان ہوا۔آتشزدگی کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جارہی ہے، تاہم آگ لگنے کی حتمی وجہ کا تعین متعلقہ اداروں کی جانب سے تحقیقات کے بعد کیا جائے گا۔فائر بریگیڈ اور ریسکیو اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔