اوکاڑہ :لیسکو وین اور موٹر سائیکل میں تصادم. موٹر سائیکل سوار 2 افراد جاں بحق
لیسکو وین اور موٹر سائیکل میں تصادم. موٹر سائیکل سوار 2 افراد جاں بحق ہو گئے. ریسکیو ذرائع کے مطابق چک نمبر 12/1L کے قریب لیسکو وین نمبری LHP-4368 اور موٹر سائیکل نمبری APJ-8846 میں تصادم ہوگیا، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار 2 افراد 55 سالہ جمشید اور 50سالہ ندیم جاں بحق ہوگئے، حادثہ ہوتے ہی لیسکو وین ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا.
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئیں .اور امدادی کاروائیاں شروع کر دیں.ریسکیو اہلکاروں نے ضروری کاروائی کے بعد ڈیڈ باڈیز لواحقین کے حوالے کر دیں. جب کہ پولیس نے حادثے کی تحقیقات کرنا شروع کر دی ہے