بھارت:اتر پردیش فیکٹری میں دھماکا، 11 افراد زندگی کی بازی ہار گئے
بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع کوشامبی میں پٹاخہ بنانے والی فیکٹری میں زوردار دھماکے کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق جبکہ 5 شدید زخمی ہوگئے ہیں ۔حکام کے مطابق دھماکاضلع کوشامبی کے گاؤں منوری میں تھانہ پیپری کی حدود میں واقع پٹاخہ فیکٹری میں ہوا ہے۔واقعے کے بعد 11 زخمیوں کو علاج کے لیے پریاگ راج کے ایس آر این ہسپتال منتقل کیا گیا۔ 11 زخمی دورانِ علاج دم توڑ گئے، جبکہ 5 شدید زخمیوں کا علاج جاری ہے۔