تازہ ترین

شادمان پولیس نے خواتین سے چھینا جھپٹی کی وارداتیں کرنے والے باپ بیٹے پر مشتمل گینگ کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزمان کا سراغ لگاتے ہوئے انہیں مکہ کالونی سے ٹریس کیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن نے بتایا کہ گرفتار ملزمان باپ اور بیٹے نے اپنے تیسرے ساتھی کے ساتھ مل کر سنیچر گروپ بنا رکھا تھا۔ملزمان گلبرگ، شادمان اور گردونواح میں خواتین سے چھینا جھپٹی کی وارداتیں کرتے تھے۔ سی سی ٹی وی فوٹیجز میں ملزمان کو خواتین سے بیگ چھینتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ملزمان نے 2 روز قبل ایک ہی دن میں 3 خواتین سے پرس چھینے تھے۔گرفتار ملزمان سے نقدی، لیپ ٹاپ، موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے۔ گرفتار ملزمان میں طیب اور شیراز شامل ہیں، جنہیں مزید کارروائی کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا۔

 

Leave A Comment

Advertisement