تازہ ترین

ڈیوٹی کے دوران ہڑتال کرنے اور غفلت برتنے والے ڈاکٹرز کی شامت آگئی۔ پی ڈی ایم سی ڈسپلنری کمیٹی نے 15ڈاکٹرز کی رجسٹریشن 6 ماہ کیلئے معطل کر دی۔ پنجاب حکومت نے 15ڈاکٹرز کیخلاف ریفرنسز پی ایم ڈی سی کو بھجوائے تھے۔ان ڈاکٹرز پر مریضوں کےعلاج میں خلل، او پی ڈیز کی بندش اور ہڑتالوں میں ملوث ہونے کے الزامات تھے۔پی ایم ڈی سی ڈسپلنری کمیٹی نے ریکارڈ اور شواہد کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ سنایا ہے۔10 ڈاکٹرز ڈسپلنری کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے جب کہ 5 غیرحاضر رہے۔پی ایم ڈی سی کا فیصلہ محکمہ صحت پنجاب کو مزید کارروائی کیلئے بھجوا دیا۔

Leave A Comment

Advertisement