لاہور :سر عام ہوائی فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار
شہر میں شو آف ویپن اور ہوائی فائرنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔لٹن روڈ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سرِعام ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم حیدر علی کو ایس ٹی گراؤنڈ سے گرفتار کر لیا۔ملزم کو سرِعام ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے غیر قانونی پستول اور گولیاں بھی برآمد کرلی گئیں۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لیے اسے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا ہے۔