لاہور :فیصل چوک دھرنا 29ویں روز میں داخل، مال روڈ تاحال بند
لاہور کے فیصل چوک مال روڈ پر جماعت اسلامی کا دھرنا 29ویں روز میں داخل ہوگیا، تاہم دھرنے کے مقام پر اس وقت خالی کرسیاں اور چند کارکن موجود ہیں۔دھرنے کے باعث فیصل چوک سے ریگل چوک تک مال روڈ ٹریفک کے لیے بند ہے، جس کے نتیجے میں شہریوں اور تاجروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے 20 ستمبر کو اسلام آباد مارچ کی کال دے دی ہے۔حکومتی اور جماعت اسلامی کی مذاکراتی کمیٹیوں کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور پیر کو ہوگا۔