برائلر گوشت کی قیمت میں استحکام، اوورچارجنگ کا سلسلہ بدستور جاری
مارکیٹ میں برائلر گوشت کی قیمت میں استحکام برقرار ہے اور چکن و انڈوں کے نرخ گزشتہ روز کی سطح پر برقرار ہیں۔سرکاری نرخ نامے کے مطابق برائلر گوشت کی قیمت 483 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، تاہم مارکیٹ میں سرکاری نرخ سے زائد قیمت پر گوشت کی فروخت اور اوورچارجنگ کا سلسلہ جاری ہے۔مارکیٹ میں زندہ برائلر کا تھوک ریٹ 319 روپے فی کلو جبکہ پرچون ریٹ 333 روپے فی کلو جاری ہے۔
فارمی انڈوں کی قیمت میں بھی کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ فارمی انڈے 241 روپے فی درجن کی قیمت پر برقرار ہیں، جبکہ انڈوں کی پیٹی کا تھوک ریٹ 7 ہزار 110 روپے مقرر کیا گیا ہے۔
Leave A Comment