مومنہ اقبال اسکینڈل: ثاقب چدھڑ کے خلاف تفتیش مکمل، ایم پی اے قصوروار پائے گئے
اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کے کیس میں ایم پی اے ثاقب چدھڑ کے خلاف تفتیش مکمل ہو گئی ہے جس میں وہ قصوروار پائے گئے ہیں۔سیشن کورٹ لاہور کے ایڈیشنل سیشن جج نے مقدمے میں ملزمان کی عبوری ضمانت پر سماعت کی ۔
تفتیشی افسرنے عدالت کو بتایا کہ ثاقب چدھڑ کی اہلیہ سمیرا نے دو روز قبل اپنا موبائل فون نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) میں جمع کروایا تھا، انکی تفتیش مکمل ہو چکی ہے اور اس کے دوران انہیں قصوروار پایا گیا ہے۔ سمیرا کا موبائل فون فرانزک تجزیے کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔
مومنہ اقبال کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزمان کی عبوری ضمانت خارج کی جائے۔ انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان کی آزادی مومنہ اقبال کے لیے خطرے کا باعث بن سکتی ہے۔عدالت نے فریقین کے وکلاء کو آئندہ سماعت پر حتمی دلائل کے لیے طلب کرتے ہوئے ملزمان کی عبوری ضمانت میں 3 ستمبر تک توسیع کر دی ہے۔