تازہ ترین

سانحہ لاہور میں جاں بحق بچوں کو سپرد خاک کردیا گیا،اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔واقعے میں جاں بحق مزید 5 بچوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی،افسوسناک واقعہ میں جاں بحق 14 میں سے 9 بچوں کی تدفین کر دی گئی۔
 ماہ نور اور تسبیح شہزاد کی آج صبح، ایمان، عروج اور عبداللہ کی رات گئے نماز جنازہ ادا کی گئی،بچوں کی نمازِ جنازہ میں عزیز و اقارب اور اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

 لاہور کے علاقے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے کے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔مقدمہ انفورسمنٹ انسپکٹر نشتر زون کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ۔ایف آئی آر کے مطابق حادثے میں 14 بچے جاں بحق اور 8 زخمی ہوئے، چھت پر مرمتی کام اور غفلت کے باعث جانی نقصان ہوا۔ چھت زیادہ وزن سے گری۔مکان مالک سمیت 5 افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ تفتیش مکمل ہونے پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

واضح رہے گزشتہ روز کاہنہ کے علاقے بستی عیدگاہ میں واقع ایک ٹیوشن سنٹر کی چھت گرنے سے 14 بچے جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہو گئے تھے۔

 

Leave A Comment

Advertisement