تازہ ترین

لاہور کے علاقے ساندہ میں 18 سالہ لڑکی ماہم کو مبینہ طور پر تشدد کرکے قتل کر دیا گیا، پولیس نے مقتولہ کے والد، دو بھائیوں اور بہن سمیت تمام مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق 26 ستمبر کو تشدد زدہ ماہم کو مردہ حالت میں گنگا رام ہسپتال لایا گیا، جہاں ملزمان لاش چھوڑ کر فرار ہوگئے۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کرتے ہوئے اپنی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق مقتولہ کو پائپ، لوہے کی سلاخوں اور دیگر اشیا سے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔مقتولہ کے والد محمد انور، بھائی حماد، حمزہ اور بہن حنا کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں والد، بہن اور دونوں بھائیوں کے مبینہ طور پر تشدد میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق تمام مرکزی ملزمان گرفتار ہیں جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement