لاہور: غیرملکی لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا معاملہ ،سہولت کاری کے الزام میں خاتون گرفتار
لاہور کے علاقے ڈیفنس میں غیرملکی لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے معاملے میں سہولت کاری کے الزام میں خاتون کوگرفتارکرلیاگیا۔پولیس کاکہنا ہے کہ متاثرہ غیرملکی لڑکی کے دونوں موبائل ابھی تک نہیں ملے ہیں،2ملزمان گرفتار ہیں، تیسرے کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔