تازہ ترین

گوجرانوالہ میں فائرنگ کے نتیجے میں چچا اور بھتیجا جاں بحق ہو گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ فریقین کے درمیان بچوں کی لڑائی پر تنازع شروع ہوا تھا، جس کے بعد کئی بار معمولی جھگڑے بھی ہوئے۔واقعہ موسیٰ پور کے علاقے میں پیش آیا۔ملزمان نے مقتول فریق کے ڈیرے پر جا کر فائرنگ کی اور واردات کے بعد فرار ہو گئے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

 

Leave A Comment

Advertisement