لاہور : 2 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار
اولڈ انارکلی پولیس نے ڈکیتی اور موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت اسد اور عدیل کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان وارداتوں سے قبل ریکی کرتے اور بعد ازاں معصوم شہریوں کو گن پوائنٹ پر لوٹتے تھے۔ ملزمان گھروں کے باہر کھڑی موٹرسائیکلیں چوری کرکے فرار ہو جاتے تھے۔پولیس نے ملزمان کے قبضے سے دو چوری شدہ موٹرسائیکلیں، ایک پستول اور موبائل فونز برآمد کر لیے ہیں۔