تازہ ترین

.اوکاڑہ ( وحید انصاری) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے بچوں کے لیے غیر معیاری اور جعلی سنیکس تیار کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بابا فرید ٹاؤن 53/2L میں جعلی پاپڑ تیار کرنے والی فیکٹری پکڑ لی۔ کارروائی کے دوران 116 کلو پاپڑ اور 20 کلو جعلی پیکنگ میٹریل ضبط کر لیا گیا جبکہ فیکٹری کی پروڈکشن بند کر دی گئی۔

ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق فیکٹری میں معروف برانڈز کے نام سے جعلی سنیکس تیار کرکے مارکیٹ میں فروخت کیے جا رہے تھے۔ فوڈ سیفٹی ٹیم نے کارروائی کے دوران جعلی چپس کے پیکٹ اور دیگر پیکنگ سامان بھی برآمد کر لیا۔ فوڈ بزنس مالکان کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا جبکہ پولیس نے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

Leave A Comment

Advertisement