رحیم یارخان: مختلف وجوہات کے باعث خودکشیاں
گھریلوجھگڑوں’بیروزگاری’گھریلوکام کاج اورآوارہ گردی سے منع کرنے پروالدین کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ 15سالہ دوشیزہ سمیت پانچ افراد کازہریلی گولیاں’ کالاپتھراورسپرے پی کراقدام خودکشی’ طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل’ہیڈدیگی کی رہائشی15سالہ فاطمہ بی بی’ عمرکوٹ کی رہائشی25سالہ صباء بی بی’ رحیم یارخان کارہائشی 25سالہ راشد’ صادق آباد کارہائشی 24 سالہ جاوید اورخانپورکے رہائشی24سالہ محمدامجدنے گھریلو جھگڑوں’ بیروزگاری’ گھریلوکام کاج اورآوارہ گردی سے منع کرنے پروالدین کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ ہوکر زندگی کاخاتمہ کرنے کیلئے کالاپتھر’ گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں’اورسپرے پی لیا’جنہین حالت غیرہونے پرورثاء نے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاجہاں انہیں طبی امدادفراہم کی جارہی ہے۔