تازہ ترین

پشاور کے علاقے متنی میں سی ٹی ڈی اور پاک فوج نے فتنۃ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف بڑی کارروائی کے دوران تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ مصدقہ ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی کہ فتنۃ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد پاسانی روڈ ادیزی خوڑ متنی، پشاور میں موجود ہیں، جہاں وہ پاکستان کی سالمیت کو نقصان پہنچانے اور سرکاری تنصیبات پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔مصدقہ اطلاع کی بنیاد پر کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی ایس ڈبلیو اے ٹی (سواٹ) ٹیموں اور پاک فوج کے جوانوں نے جدید اسلحے سے لیس ہو کر جائے وقوعہ پر پہنچ کر دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے گھات لگائی۔دہشت گردوں نے فورسز کو دیکھتے ہی شدید فائرنگ شروع کر دی، جس پر جوانوں نے اپنے تحفظ اور دہشت گردوں کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے جوابی فائرنگ کی۔فائرنگ کا تبادلہ رکنے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران تین دہشت گرد ہلاک پائے گئے، جن کی شناخت عبدالرشید، سعید اللہ اور سعید نواب کے ناموں سے ہوئی، جبکہ دیگر دہشت گرد رات کی تاریکی اور جھاڑیوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔دہشت گردوں کے قبضے سے دو کلاشنکوف،ایک پستول، تین ہینڈ گرنیڈ، پانچ میگزین اور قومی شناختی کارڈز برآمد کیے گئے۔ فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement