اوکاڑہ: چار قمار باز اور 3 منشیات فروش گرفتار
اوکاڑہ(وحید انصاری) پولیس نے چار قمار باز اور 3 منشیات فروش گرفتار کر لئے. ایس ایچ او تھانہ صدر دیپالپور کی سربراہی میں پولیس کی کارروائی. 7 ملزمان گرفتار، 70 لیٹر شراب سمیت جوئے پر لگی رقم برآمد. جواء کھیلنے میں مصروف 4 قمار باز گرفتار ملزمان کی شناخت قربان، عدنان ،اشرف اور شفیق سے ہوئی 3 منشیات فروش بھی پکڑ لیے. گرفتار منشات فروشوں کی شناخت مصطفی، اصغر اور پرویز کے ناموں سے ہوئی . ملزمان سے 70 لیٹر شراب برآمد کرلی گئی.