تازہ ترین

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی 2 بڑی کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندوستان کے 15 دہشتگرد ہلاک ہوگئے، کارروائیوں میں دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ جبکہ بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔  سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے خلاف آپریشن ’ردالفتنہ-3‘ کے تحت سیکیورٹی فورسز کی بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں ضلع مستونگ میں 2 مختلف بڑی کارروائیاں کی گئیں، جن میں مجموعی طور پر 15 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔؎پہلی کارروائی کے دوران 5 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا جبکہ دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کردیے گئے۔ کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی دوسری کارروائی کے دوران مزید 10 دہشتگرد ہلاک کردیے گئے۔ ہلاک دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا جبکہ فتنہ الہندوستان کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کردیے گئے۔

 سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران کلی پسند خان، موسیٰ خان، خراسانی اور کفتاری کے علاقوں کو دہشتگردوں سے مکمل طور پر کلیئر کرا لیا گیا ہے۔

Leave A Comment

Advertisement