رحیم یارخان: ڈاکوؤں اورپولیس میں مقابلہ’ ایک ماراگیا’ ساتھی فرار
رحیم یارخان(أن لائن)ڈکیتی کی واردات کے بعدفرارہونے والے ڈاکوؤں اورپولیس میں مقابلہ’ ایک ماراگیا’ ساتھی فرار’ڈکیتی شدہ موٹرسائیکل اوراسلحہ برآمد’ پولیس نے مارے جانیوالے ڈاکوکی نعش تحویل میں لیکرسردخانہ منتقل کرنے کے بعد فرارساتھیوں کی تلاش شروع کردی۔
ماکن شاہ کے رہائشی فیروزسے موٹرسائیکل سوار تین نامعلوم مسلح ڈاکوموٹرسائیکل چھین کرفرارہوگئے جس کی اطلاع ملنے پر پولیس نے علاقہ بھرکی ناکہ بندی کرلی’ اسی دوران تین نامعلوم ملزمان پولیس ناکہ توڑ کرپولیس اہلکاروں پرفائرنگ کرتے ہوئے فرارہوگئے’ تاہم تعاقب اورجوابی فائرنگ کے نتیجہ میں ایک ڈاکوماراگیا جبکہ ساتھی اندھیرے کافائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرارہوگئے’ مارے جانیوالے ڈاکوسے ڈکیتی شدہ موٹرسائیکل اوراسلحہ برآمدکرلیا’تاہم ہلاک ہونے والے ڈاکوکی شناخت نہ ہوپائی’ پولیس نے مقابلے میں مارے جانیوالے ڈاکوکی نعش شناخت اور پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرکے فرارہونے والے ساتھیوں کی تلاش شروع کردی