تازہ ترین

مون سون کے آغاز پر سرکاری سکولوں کی مخدوش عمارتیں خطرہ بن گئیں، شہر میں 135 سرکاری سکولوں کی عمارتیں خطرناک قراردے دی گئی۔  فنڈز جاری ہونے کے باوجود گزشتہ مالی سال میں تعمیر و مرمت کا کام مکمل نہ ہو سکا۔پالیسی میں تبدیلی کے باعث مخدوش عمارتوں کی مرمت کا منصوبہ تاخیر کا شکار رہا۔مخدوش سکول عمارتوں میں ماضی میں بھی چھتیں گرنے کے متعدد واقعات پیش آ چکے ہیں۔

سٹریٹجک مینجمنٹ یونٹ نے خطرناک سکول عمارتوں کا تازہ سروے مکمل کر لیا۔ سی ای او ایجوکیشن کا کہنا ہے گرمیوں کی تعطیلات میں مخدوش عمارتوں کی مرمت کا بیشتر کام مکمل کر لیا جائے گا۔ خطرناک عمارتوں، نئے کلاس رومز اور باؤنڈری والز کی تعمیر پر بیک وقت کام جاری ہے۔ مون سون کے پیش نظر سکولوں میں طلبہ کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے تعمیراتی کام تیز کر دیا گیا۔

Leave A Comment

Advertisement