پنجاب حکومت کا ویپ اور ای سگریٹ کے خلاف قانون سازی کا منصوبہ تیار
پنجاب حکومت نے ویپ اور ای سگریٹ کے استعمال کی روک تھام کے لیے قانون سازی کا منصوبہ تیار کر لیا ہے، جس کے تحت نوجوان نسل کو ویپ کی لت سے بچانے کے لیے صوبائی سطح پر پابندی کی تجویز زیر غور ہے۔مجوزہ قانون سازی پر پولیس، محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ سمیت متعلقہ محکموں سے مشاورت کی جائے گی، جبکہ ویپ کی فروخت، استعمال اور تشہیر پر سخت پابندیاں عائد کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔
حکام کے مطابق ویپ کی خرید و فروخت روکنے کے لیے جامع قانونی فریم ورک متعارف کرانے کی تجویز بھی زیر غور ہے، اور قانون سازی مکمل ہونے کے بعد مجوزہ پابندی کا اطلاق پورے پنجاب میں کیا جائے گا۔مجوزہ قانون سازی کا مقصد کم عمر افراد کو نکوٹین مصنوعات تک رسائی سے روکنا ہے، جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی اور سزاؤں کا طریقہ کار بھی وضع کیا جائے گا۔ویپ کے خلاف ممکنہ پابندی کے مؤثر نفاذ کے لیے متعلقہ اداروں کے درمیان رابطہ کاری کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے