شانگلہ: تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران 8 بچے ندی میں گرگئے، 2 جاں بحق
ضلع شانگلہ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران عمارت سے متصل سیڑھیاں ٹوٹنے سے 8 بچے ندی میں گرگئے، حادثے میں 2 بچے جاں بحق جب کہ 6 شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق شانگلہ کی تحصیل پورن میں افسسوناک واقعہ پیش آیا، جہاں اسسٹنٹ کمشنر کی نگرانی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری تھا کہ تجاوزات ہٹانے کے دوران عمارت کے ساتھ بنی سیڑھیاں اچانک ٹوٹ گئیں، جس کے نتیجے میں سیڑھیوں پر موجود 8 بچے ندی میں جا گرے۔حادثے کے نتیجے میں 2 بچے جاں بحق جب کہ 6 شدید زخمی ہوگئے جب کہ واقعے کے بعد زخمی بچوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال (ٹی ایچ کیو) پورن منتقل کردیا گیا۔
ڈی پی او شانگلہ کے مطابق حادثے کے بعد زخمی بچوں کو فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا جب کہ ریسکیو حکام نے بھی واقعے میں بچوں کے ندی میں گرنے اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیے جانے کی تصدیق کی ہے۔