اوکاڑہ :پولیس کی کارروائیاں، 21 ملزمان گرفتار
پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف کارروائیوں میں 21 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی کرتے ہوئے 8 اشتہاری مجرمان، 3 ٹارگٹڈ آفینڈر اور 2 عدالتی مفرور گرفتار کیے گئے۔پولیس نے 5 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 2260 گرام چرس، 20 گرام آئس اور 20 لیٹر شراب برآمد کر لی، جبکہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے 3 ملزمان سے 3 پسٹل اور 10 گولیاں بھی برآمد ہوئیں۔