تازہ ترین

رحیم یارخان(أن لائن)محکمہ خوراک پولیس کی مشترکہ کارروائی‘ شہ زورڈالہ کے ذریعے223بوری چوکر اور پھٹہ رکشہ کے ذریعے 26بوری گندم سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی‘ ڈالہ ویگن ڈرائیورگرفتار‘ پولیس کے حوالے‘ محکمہ خوراکے عملہ نے پولیس کے ہمراہ کوٹلہ جعفرلعل کے نزدیک خفیہ راستہ کے ذریعے 223بوری چوکر سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی‘چوکرضبط کرنے کے بعد شہ زور ڈالہ ویگن ڈرائیور گل شیر اورشاہد کوکاروائی کیلئے پولیس کے حوالے کردیا.

سندھ پنجاب سرحدی چیک پوسٹ داعوالا پرچیکنگ کے دوران محکمہ خوراک کے عملہ نے 26 بوری گندم سندھ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی پھٹہ رکشہ ڈرائیورمحمدبخش کو تحویل میں لینے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔

Leave A Comment

Advertisement