ملتان: زیر تعمیر عمارت کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق، 7 زخمی
ملتان کے علاقے نگانہ چوک کے قریب زیر تعمیر عمارت کی چھت کا حصہ گرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ عمارت کے ملبے سے ایک شخص کی لاش اور 7 زخمی نکال لیے گئے ہیں۔ ملبے تلے 8 افراد دبے تھے۔ ڈی ای او کے مطابق ریسکیو آپریشن 4 گھنٹے جاری رہا۔