تازہ ترین

رحیم یارخان(أن لائن)حکومت کی ہدایت پر محکمہ آبپاشی کاضلع بھرمیں پانی چور زمینداروں کے خلاف کریک ڈاؤن‘8سے زائد پانی چورزمیندارنگے ہاتھوں پکڑے گئے مقدمات کے اندراج کیلئے تحریری مراسلے ارسال پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی.

حکومت کی ہدایت پرمحکمہ آبپاشی کاضلع بھرمیں پانی چورزمینداروں کے خلاف کریک ڈاؤن کیاگیا موضع کلروالی کے رہائشی سجاداحمد‘ چک54پی کے رہائشی امریہ جی‘ موضع لعل ارائیں کے رہائشی سونہارا‘موضع نوناری کے رائشی محراب‘ موضع لاڑاں کے رہائشی محمداویس‘ قاضی طاہرشہید کے رہائشی مجاہد‘ موضع لاڑاں کے رہائشی محمدخالد‘ موضع پوران کے رہائشی مختاراحمد کو سرکاری پانی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑلیا‘ بعدازاں رنگے ہاتھوں پکڑے جانیوالے اپنی پانی چوروں کے خلاف پولیس کو مراسلے ارسال کیئے گئے جس نے پانی چوروں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی. جاری کریک ڈاؤن کے دوران رنگے ہاتھوں پکڑے جانیوالے پانی چوروں کی تعداد38ہوگئی ہے

Leave A Comment

Advertisement