کراچی: بھائی نے فائرنگ کر کے 2 سگی بہنوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا
کراچی میں شاہ فیصل کالونی میں بھائی نے فائرنگ کرکے 2 سگی بہنوں کو قتل کردیا۔ تھانہ شاہ فیصل کالونی کی حدود میں بھائی کی فائرنگ سے دو بہنیں جاں بحق ہونے کے معاملے میں ایس ایس پی کورنگی نے نوٹس لیا اور ایس پی شاہ فیصل کو موقع پر پہنچے کی ہدایت کی جب کہ کرائم سین یونٹ اور فارینزک ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔تھانہ شاہ فیصل کالونی کی حدود ڈرگ روڈ، نیو رحمان آباد، مکان نمبر A-9 میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں بھائی کی فائرنگ سے دو بہنیں جاں بحق ہوگئیں۔ملزم رحیان نے فائرنگ کرکے اپنی دو بہنوں، 25 سالہ صوبیہ اور 20 سالہ ہیرا کو قتل کردیا، اور موقع سے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گیا۔ واقعہ ذاتی رنجش اور جھگڑے کے باعث پیش آیا۔دونوں مقتولین کی لاشوں کو قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر منتقل کردیا گیا ہے۔