لاہور: سی سی ڈی کا مبینہ پولیس مقابلہ ، زیر حراست ڈاکو ہلاک
لاہور کے سول لائنز ڈویژن میں سی سی ڈی پولیس کے مبینہ مقابلے کے دوران زیر حراست ڈاکو علی رضا ہلاک ہو گیا۔حکام کے مطابق سی سی ڈی پولیس ملزم علی رضا کو وارداتوں کی نشاندہی کے لیے گجر پورہ لے جا رہی تھی کہ راستے میں ملزم کے ساتھیوں نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔فائرنگ کے دوران ملزم علی رضا اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن گیا، جبکہ دیگر ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔پولیس نے ہلاک ملزم کی لاش مردہ خانے منتقل کروا دی ہے۔ حکام کے مطابق علی رضا ڈکیتی، چوری اور نقب زنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔واقعے سے متعلق مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔