تازہ ترین

 دو مختلف حادثات. ایک نوجوان جاں بحق. ڈالے اور ٹریکٹر میں تصادم ہو گیا. ٹریکٹر بے قابو ہوکر لنک نہر میں جا گرا.ریسکیو ذرائع کے مطابق دیپالپور روڈ نزد لاثانی پیپر مل کے قریب تیز رفتار شہزور ڈالہ نمبری CBJ-032 اور ٹریلر نمبری CBK-8099 میں آمنے سامنے سے تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں ڈالہ میں سوار 21 سالہ نوجوان نئیر حسین شاہ جاں بحق ہو گیا.جو کہ بھکر کا رہائشی بتایا گیا ہے.

دوسراحادثہ قصور روڈ پر ہوا جہاں ایک ٹریکٹر بے قابو ہو کر راجووال لنک نہر میں گر گیا.بتایا گیا ہے کہ ڈرائیور نے چھلانگ لگا کر نہر میں گرنے سے اپنے آپ کو بچایا. حادثات کی اطلاعات ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری جائے حادثات پر پہنچ گئیں امدادی کاروائیاں کرتے ہوے جاں بحق ہونے والے نوجوان کی نعش ہسپتال منتقل کر دی جب کہ نہر میں گرنے والے ٹریکٹر کو باہر نکال کر مالک کے حوالے کر دیا گیا 

Leave A Comment

Advertisement