جعلی دستاویز پر پاکستان آنے والے 7 افغان باشندے گرفتار
وفاقی تحقیقات ادارے ایف آئی اے نے جعلی دستاویز پر پاکستان میں داخل ہونے والے7 افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا۔ افغان باشندے کوئٹہ سے نجی ایئرلائن کے ذریعے اسلام آباد جانے کی کوشش کررہے تھے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار افراد میں 1 ایجنٹ اور باقی افغان باشندے شامل ہیں، ملزمان جعلی دستاویزات کے ذریعے افغانستان سے پاکستان میں داخل ہوئے تھے۔ گرفتار ملزمان سے جعلی پاسپورٹ، شناختی کارڈ اور افغانی تذکرے برآمد ہوئے ہیں۔