مدرسے کے طالبعلم کی مبینہ تشدد سے ہلاکت ، ملزم قاری کو گرفتار کرلیا گیا
مدرسے کے طالب علم کی مبینہ تشدد سے ہلاکت کے کیس میں ملزم قاری کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق مدرسے میں مبینہ تشدد سے کمسن طالبعلم کے جاں بحق ہونے کے کیس میں نامزد ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ایس پی کینٹ کی سربراہی میں برکی پولیس نے نامزد ملزم قاری غلام رسول کو گرفتار کیا۔ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپوں کے بعد کامیابی حاصل ہوئی ہے۔