رائیونڈ :پولیس مقابلہ، 70 سے زائد وارداتوں میں ملوث ایک ملزم گرفتار، دو فرار
رائیونڈ کے علاقے میں اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے موجود پولیس ٹیم پر مشکوک موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کردی، جوابی کارروائی کے دوران ایک ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی گولی لگنے سے زخمی ہوگیا جبکہ دو ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق رائیونڈ پولیس ٹیم پھمبہ پلی کے قریب اشتہاری مجرموں کی گرفتاری کے لیے موجود تھی کہ موٹرسائیکل پر سوار تین مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا گیا۔ ملزمان نے رکنے کے بجائے پولیس ٹیم پر فائرنگ شروع کردی۔پولیس اہلکاروں نے زمین پر لیٹ کر اور کھیتوں میں پناہ لے کر حفاظتِ خود اختیاری اختیار کی۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا، جسے پولیس نے گرفتار کرلیا، جبکہ اس کے دو ساتھی موقع سے فرار ہوگئے۔ گرفتار زخمی ملزم نعمان 70 سے زائد وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ نکلا۔ ملزم کے قبضے سے چوری شدہ موٹرسائیکل اور ناجائز اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔