لاہور: حوالہ ہنڈی کے کام میں ملوث ملزم گرفتار
لاہور میں حوالہ ہنڈی کے کام میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) کے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم وقاص آفریدی سے 60 لاکھ روپے برآمد ہوئے ہیں۔ملزم سے موبائل فون، حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج سے متعلق شواہد برآمد ہوئے ہیں۔ملزم کو حراست میں لینے کے بعد مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔