لاہور : چکن کی قیمتوں میں اضافہ
چکن کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے.سرکاری نرخ نامے کے مطابق چکن کی قیمت میں 5 روپے فی کلوگرام اضافہ کیا گیا ہے۔نئے نرخوں کے تحت شہر میں چکن کا گوشت 413 روپے فی کلوگرام فروخت ہو رہا ہے، جبکہ زندہ برائلر کا فارم ریٹ 257 روپے فی کلوگرام مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح زندہ برائلر کی تھوک قیمت 271 روپے اور پرچون قیمت 285 روپے فی کلوگرام رہی۔