پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس میں اہم پیشرفت؛6 ملزم گرفتار
لاہورمیں غالب مارکیٹ کے علاقے میں پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس میں پولیس نے 6 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ ملزمان پر شوٹرز کی سہولت کاری کا الزام ہے،پولیس نے شوٹرز کو لانے والی گاڑی بھی تحویل میں لے لی ہے۔ شوٹرز کو لانے والی گاڑی گوجرانوالہ سے رینٹ پر حاصل کی گئی،ملزمان نے گاڑی حاصل کرنے کے بعد جعلی نمبر پلیٹ لگا لی،ملزمان گلبرگ تک گاڑی پر جبکہ اس سے اگے کلینک تک موٹر سائیکل پر آئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق مرکزی منصوبہ ساز اور شوٹرز کی گرفتاری کیلئے کوشش کی جارہی ہے۔