لاہور : ماں اور 3بچوں کی پراسرار ہلاکت ،تفتیش میں 2نئے کرداروں کا انکشاف
لاہورکے علاقے ویلنشیا ٹاؤن میں ماں اور 3بچوں کی پراسرار ہلاکت کی تفتیش میں 2نئے کرداروں کا انکشاف ہوا ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ماں نے زہر اپنے ایک دوست سے منگوایا، خاتون نے زہر کالج کی سہیلی کے پتے پر منگوایا، جوہر ٹاؤن میں واقع سہیل کے گھر سے زہر ویلنشیا ٹاؤن منگوایا گیا،جوہر ٹاؤن کی رہائشی خاتون 2005 میں علینہ کی کالج فیلو رہی،خاتون کی سہیلی کو شامل تفتیش کرلیا گیا،پولیس ذرائع کاکہنا ہے کہ پارسل کے ذریعے زہر بھجوانے والا شخص منظر سے تاحال غائب ہے۔