آزاد کشمیر میں انجینئرڈ انتخابات حالات کو مزید خراب کریں گے، لیاقت بلوچ
جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے انتخابات کو مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے متنازع بنا کر کشمیری عوام کے زخموں کو مزید گہرا کر دیا ہے۔ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی ہائبرڈ نظام کے مہرے ہیں اور دونوں اتحادی جماعتیں ایک دوسرے پر دھاندلی کے الزامات لگا کر عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنا چاہتی ہیں۔آزاد کشمیر میں کنٹرولڈ، ہائبرڈ اور انجینئرڈ انتخابات حالات کو مزید خراب کریں گے۔راولا کوٹ میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے مذاکرات ہی پائیدار حل ہے، جماعت اسلامی موجودہ حالات میں بھی پُرامن مذاکرات اور ثالثی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔