کراچی، پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک، ایک اہلکار شہید
اورنگی ساڑھے گیارہ نمبر پر پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے جبکہ ڈاکوؤں کی فائرنگ میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔ شاہین فورس کے اہلکاروں نے موٹر سائیکل سوار 2 مشکوک افراد کو روکا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کرکے فرار ہونے کی کوشش کی۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ زخمی پولیس اہلکار کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ شہید ہوگیا۔